اگرتلہ: تریپورہ کے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اکائی نے ایس ڈی پی او (سب ڈویژنل پولیس آفیسر) صدر رمیش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں الزام لگایا ہے کہ اس نے مشتعل ڈی ایل ای ڈی (ایلیمنٹری ایجوکیشن میں ڈپلومہ) طلباء پر بلا اشتعال لاٹھی چارج کیا۔
اے بی وی پی مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی اور رمیش یادو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد اے بی وی پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پرامن طور پر چھ گھنٹے تک احتجاج کیا۔ اچانک ایس ڈی پی او رمیش یادو اور پولیس افیسر سمنتا بھٹاچارجی کی ٹیم نے ہم پر لاٹھی چارج کردیا، بجلی کا کنکشن منقطع کردیا گیا۔ جس طرح سے یہ سارا واقعہ ہوا وہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہمیں ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔
- شادی شدہ ہو کر بھی کسی دوسرے کے ساتھ تعلقات میں رہنا جرم نہیں: ہائی کورٹ
- مدرسہ غازی الدین سے دہلی کالج اور اینگلو عربک اسکول تک کا سفر
اے بی وی پی کے کارکنوں نے کہا کہ 150 غریب طلباء سیکشا بھون کے سامنے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ کچھ روز قبل ایم بی بی کالج میں ایک اور اے بی وی پی کارکن پر جسمانی حملہ کیا گیا، جس کے بعد اے بی وی پی اور ترنمول چھاتر پریشد کے حامیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی تھی۔