ETV Bharat / city

چورو: سب انسپکٹر سمیت 8 پولیس اہلکار معطل

راجستھان کے ضلع چورو میں ایک سب انسپکٹر سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو تفتیش میں قصوروار پایا ہے۔ چورو ایس پی تیجسوینی گوتم نے تھانہ رتن گڑھ کے ایس آئی سنیل سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ ان میں ہائی وے پر گشت کرنے والے چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 7:19 AM IST

Eight policemen suspended including sub-inspector in Churu
چورو: سب انسپکٹر سمیت 8 پولیس اہلکار معطل

چورو ایس پی نے تھانہ رتن گڑھ کے سب انسپکٹر سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ معطل پولیس اہلکاروں کے خلاف بہت سارے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایس پی تیجسوینی گوتم نے بتایا کہ قصوروار پولیس اہلکاروں نے افیون کی کارروائی کے بعد نہ ہی پولیس کے اعلی عہدیداروں کو آگاہ کیا اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا۔ اس کیس کے بارے میں اطلاع ملنے پر انکوائری کی گئی، جس میں قصوروار پائے جانے والے سب انسپکٹر سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ اس کیس کے بارے میں اطلاع ملنے پر انہوں نے چورو ایس سی / ایس ٹی سیل سی او بابو لال مینا سے ابتدائی تفتیش کروائی، جس میں ہائی وے پر پٹرولنگ کرنے والے ایک سب انسپکٹر کے ساتھ چار پولیس اہلکار اور اس کے ساتھ تین پولیس اہلکاروں سمیت کل آٹھ افراد جانچ میں قصوروار پائے گئے۔ جن کو معطل کردیا گیا ہے اور 21 جون کو کی گئی اس کارروائی کا مقدمہ رتن گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.