ETV Bharat / city

بیکانیر میں مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل - گھڑسانہ کے رہائشی ارشد

بیکانیر کے چھترگڑھ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کی کچھ لوگوں نے لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ ملزمان ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ قتل کی جانکاری مقتول کے ساتھ موجود دو دوستوں نے اہل خانہ کو دی۔

Bikaner : A youth killed due to love affair
بیکانیر: عشق نے لی نوجوان کی جان
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 1:13 PM IST

بیکانیر کے تھانہ چھتر گڑھ میں ، ایک نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ، گھڑسانہ کے رہائشی ارشد کی چھتیس گڑھ کی ایک نوجوان لڑکی سے دوستی تھی اور وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ لڑکی کے گاؤں 45 آرڈی آیا تھا لیکن اس دوران لڑکی کے گھر والوں کو اس کا پتہ چل گیا اور ان لوگوں نے ارشد اور اس کے دوستوں سے مارپیٹ کی۔اس دوران نوجوان کے دونوں دوست اپنی جان بچانے کے لئے فرار ہوگئے لیکن نوجوان وہیں گر پڑا، جس کے بعد انہوں نے اسے لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

نوجوان کے دونوں دوستوں نے ارشد کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد ارشد کے گھر والے چھتر گڑھ پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

فی الحال ، پولیس ملزموں کی تلاش کر رہی ہے جبکہ ایس پی پردیپ موہن شرما نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل کمار سے واقعے کے بارے میں معلومات لی اور ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے ہدایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.