ETV Bharat / city

اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 4512 ہوئی

اڈیشہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 174نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 4512ہو گئی ہے۔

اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 4512 ہوئی
اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 4512 ہوئی
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:48 PM IST

اڈیشہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے نئے مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,512 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت وخاندانی بہبود نے جمعرات کو بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے 174 نئے معاملوں میں سے 146 معاملوں کا تعلق قرنطینہ مراکز سے ہیں اور 28 مقامی معاملے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گنجام ضلع سے سب سے زیادہ 56 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 755 ہو گئی ہے، جو ریاست کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

بالیشور سے چونتیس، پوری سے سولہ، خردہ سے دس، جاجپور سے نو، کیندر پاڑا اور نمرنگ پور سے سات سات، کوراپوٹ اور کالاہانڈی اضلاع سے کورونا کے چھ چھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں ابھی تک کورونا انفیکشن سے متاثرہ 3,047 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 67.5 فیصد ہے۔

ریاست میں ابھی تک 2,12,224 نموں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 4,512 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ ریاست میں سرگرم معاملے 1,451 ہیں جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ کورونا سے اب تک گیارہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.