ETV Bharat / city

بھوپال میں وائرل بخار کا قہر، تقریباً 200 بچے ہسپتال میں بھرتی - वायरल बुखार

کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کے بیچ بھوپال میں وائرل بخار نے خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ وائرل بخار سے بیمار 200 بچے بھرتی کیے گئے جب کہ چھ بچے وینٹی لیٹر پر ہیں۔

بھوپال میں وائرل بخار کا قہر، تقریباً 200 بچے ہسپتال میں بھرتی

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:02 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں وائرل بخار کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس کی رفتار کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ سبھی سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔

ان میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔ جنہیں سردی، کھانسی، زکام اور بخار ہے۔ ان بچوں میں بخار 103 سے 104 ڈگری تک آرہا ہے۔

عالم یہ ہے کہ پچھلے دو ہفتے میں بیمار بچوں کی تعداد میں تین گنا تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ان میں سے 116 بچے تو اکیلے حمیدیہ ہسپتال میں بھرتی ہیں۔ اسپتالوں کے او پی ڈی میں آنے والے 50 فیصد بچوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:وائرل بخار کی زد میں بارہ بنکی

اچھی بات یہ ہے کہ ان میں سے سبھی سیمپل کی کورونا رپورٹ منفی ہی نکل رہی ہے، زیادہ تر بچوں میں وائرل بخار اور نمونیا ہی پایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.