ETV Bharat / city

جانیے ایم پی کی 'لیڈی سونو سود' وندنا تیکام کو؟ - ان لاک 1.0

لاک ڈاؤن کے دوران معاشرے کے ہر طبقے کو ایک دوسرے سے مدد کی درکار ہے، ایسی صورتحال میں اپنے گھروں سے دور لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے سے بڑی مدد کیا ہو سکتی ہے، اسی سوچ کے ساتھ ہی ضلع منڈلا کی وندنا مہاجر مزدوروں کا مسیحا بن گئیں۔ وندنا نے لاک ڈاؤن کے دوران تقریبا 300 مزدوروں کو گھر پہنچانے کا کام کیا ہے۔ جانیے کیسے وندنا مزدوروں کی مددگار بنیں۔۔۔۔

جانیے ایم پی کی 'لیڈی سونو سود' وندنا تیکام کو؟
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 4:52 PM IST

گھر سے باہر پھنسے ہوئے لوگوں کے سامنے جب لاک ڈاؤن کے دوران تمام راستے بند ہو گئے تھے ایسے وقت میں نین پور تحصیل رہائشی وندنا تیکام نے پہل کی جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو دوسرے ضلع سے اپنے گھروں تک لوٹنے کا موقع ملا بلکہ جو لوگ دوسرے ضلع سے آکر منڈلا میں پھنسے ہوئے تھے، انہیں بھی ان کے گھروں تک پہنچانے میں وندنا نے کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ اس دوران انہوں نے تقریبا تین سو لوگوں کو گھر پہنچانے کے لیے گاڑی کا خرچ خود ہی اٹھایا۔

ویڈیو

جب وندنا تیکام کو معلوم ہوا کہ جھارکھنڈ سے 32 مزدور جو ریلوے کا کام کرنے نین پور آئے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے واپس نہیں جا سکے۔ وندنا نے اپنے جاننے والے جھارکھنڈ کے سابق جی ایم سے رابطہ کیا، جس کے بعد چائیباسا کی رکن پارلیمنٹ گیتا کوڑا اور بہت سے دوسرے لوگوں سے رابطہ کرتے ہوئے ، انہوں نے تمام 32 افراد کو ریاست کی سرحد پر پہنچانے کا کام کیا۔ وندنا کو بھی اس عمدہ مقصد میں دوسرے لوگوں کا تعاون حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ ، وندنا ضرورت لوگوں تک ضرورت کی اشیاء ، ماسک ، سینیٹائزر وغیرہ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ سرکاری اسکیموں میں آگاہی لانے اور گاؤں تک تعلیم کو فروغ دینے کا کام مسلسل جاری ہے۔

ان لاک 1.0 اس وقت چل رہا ہے اور حکومت کی طرف سے بہت سی رعایات کے ساتھ گھروں کو واپس لوٹ رہے لوگوں کے لیے مکمل انتظامات کیے جارہے ہیں لیکن ابھی بھی مکمل طور پر نقل و حمل شروع نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر لوگوں کی مدد کے ساتھ گاؤں میں ماسک بانٹنا اور لوگوں کو کورونا وبا سے آگاہ کرنے کا سلسلہ وندنا نے جاری رکھا ہے۔ وندنا کی کوشش ہے کہ کورون کے اس دور میں کوئی بھی اپنوں سے دور یا کسی وجہ سے پریشان نہ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.