ریاست مدھیہ پردیش میں تقریبا دو ماہ بعد یکم جون سے دارالحکومت بھوپال میں انلاک کا عمل شروع کیے جانے کے متعلق آج بھوپال کے تاجروں سمیت دیگر تنظیموں کے ساتھ حکومت نے میٹنگ کی جس میں بھوپال کو انلاک کرنے کے لیے ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
اس تعلق سے بہت جلد حکومت کی جانب سے احکامات بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔ میٹنگ میں یہ طے کیا گیا ہے کہ ہفتے میں پانچ روز کیرانہ، کانسٹرکشن مٹیریل، ہارڈویئر اور آٹو میکینک کی دوکانیں کھولی جائنگی لیکن سنیچر اور اتوار کو دو دن مکمل طور سے کورونا کرفیو نافذ رہے گا، جس میں صرف میڈیکل اسٹور اور دودھ پالر کی رعایت دی گئی ہے۔
میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ انلاک ہونے پر دوکانیں رات آٹھ بجے تک کھلی رہینگی لیکن ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہوٹلوں کا بند ہونے کا وقت دس بجے تک رہے گا۔ اس کے علاوہ دفاتر میں 50 فیصد کی اجازت دی گئی ہے۔ شادیوں میں 20 سے 50 لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی اور میت میں صرف بیس لوگ شامل ہو سکیں گے۔
حکومت نے یہ احکامات 15 جون تک کے لیے جاری کیے ہے، اگر کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا ہے تو سختی برتی جائے گی اور اگر کورونا کے مریضوں میں کمی آتی ہے تو اس انلاک میں مزید رعایت دی جائے گی۔