ETV Bharat / city

جیپ کے پلٹنے سے دو کی موت، دس زخمی - two killed in mp road accident

پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار جیپ کا ٹائر پھٹنے کے بعد وہ بے قابو ہوکر پلٹ کر سڑک سے تقریبا 50 فٹ نیچے گر گئی۔

Two people were killed and 10 injured when a jeep overturned in Madhya Pradesh
جیپ کے پلٹنے سے دو کی موت دس زخمی
author img

By

Published : Jan 22, 2020, 1:47 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:40 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ کے رتن گڑھ تھانہ علاقہ میں ایک جیپ کے بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے اس میں سوار ایک ہی کنبے کے دو بچوں کی موت ہو گئی اور تقریبا دس افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ضلع کے سنگولی شاہراہ پر جھانتلا موڑ کے نزدیک ایک جیپ بےقابو ہوکر پلٹ گئی، جس سے اس میں سوار ایک ہی کنبے کے تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا، تب ہی زخمی لڑکی كلپتا (09) اور نوجوان سكھ لال (18) نے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڈ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار جیپ کا ٹائر پھٹنے کے بعد وہ بے قابو ہوکر پلٹ کر سڑک سے تقریبا 50 فٹ نیچے گر گئی۔

جیپ سوار تمام لوگ گاؤں الوری گرواڑا کے رہنے والے ہیں، جو تل سیو مہادیو کے ایک پروگرام میں شامل ہونے جا رہے تھے۔ حادثے میں جیپ کا ڈرائیور زخمی ہے جسے علاج کے لیے راجستھان کے کوٹہ پہنچایا گیا ہے۔

Intro:Body:

state

Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 11:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.