پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے کمشنرفیض احمد کدوائی نے کل آدھی رات تک ریاست میں کورونا انفیکشن اور کنٹرول کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کل 1171 ٹیسٹ میں سے 126 ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے، جن میں اندور میں 98، بھوپال میں 20 ، اجین میں ایک، بڑوانی میں 2، جبل پور، شیپور، مندسور، رتلام ، اور ٹیکم گڑھ میں ایک ایک مریض شامل ہیں۔ ان میں سے پہلا مثبت معاملہ ضلع ٹیکم گڑھ میں سامنے آیا ہے۔
ریاست میں کل 730 کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 278 چھاؤنی علاقوں کی تعمیر کی گئی ہے اور ریاست میں 8 ٹیسٹ لیب کام کررہی ہیں۔ 644 آر آر پی ٹی کام کر رہی ہے۔ تقریبباً ساڑھے 11 موبائل ٹیمیں اس کام میں مصروف ہیں اور کال سینٹر پر ساڑھے پانچ لاکھ کالز موصول ہوئی ہیں ، جن کو حل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ریاست میں 6 کورونا سے متاثرہ افراد کی موت ہوگئی تھی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 51 افراد بھی اس مرض سے ٹھیک ہوئے ہیں۔