کمیشن کی جانب سے آج جاری بیان کے مطابق کمیشن نے دارالحکومت بھوپال میں کورونا متاثر مریضوں کو وقت پر ایمبولینس کی سہولت نہ ملنے اور کچھ اسپتال میں کھانے پینے کی عدم سہولت پر کلیکٹر اور چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر، بھوپال سے تین ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رام مندر سنگ بنیاد پر سینیئر صحافی کا رد عمل
اسی طرح ضلع سیہور کے ریہٹی تھانہ کے جہاز پور میں ریت کے غیر قانونی کھدائی ونقل و حمل کی اطلاع پر کارروائی کرنے گئی پولیس ٹیم کے انسپیکٹر پر ریت مافیا کے ذریعہ ٹریکٹر ٹرالی چڑھانے کے معاملہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ، سیہور سے رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے پوچھا ہے کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کی گئی یا نہیں۔
اسی طرح نرسنگھ پور ضلع میں پولیس حراست میں زہریلی اشیاء پینے سے موت کے ایک معاملے میں کمیشن نے انسپکٹر جنرل پولیس جبل پور اور پولیس سپرنٹنڈنٹ، نرسنگھ پور سے تین ہفتے میں رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔