ETV Bharat / city

سابق ڈی جی پی نے پولیس کے رویے کی مذمت کی - سابق ڈی جی پی نے پولیس کے رویے کی مذمت کی

ریاست اترپردیش کے ہاتھرس اور بلرام پور میں ہوئے عصمت دری معاملہ پر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے ریٹائرڈ ڈی جی پی ایم ڈبلیو انصاری نے اتر پردیش پولیس کے رویے پر سخت مذمت کی اور دونوں متاثرہ کو خراج عقیدت پیش کی-

The former DGP condemned the behavior of the police
سابق ڈی جی پی نے پولیس کے رویے کی مذمت کی
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 8:01 PM IST

سابق ڈی جی پی ایم ڈبلیو انصاری نے سخت لہجے میں کہا کہ جتنے بھی اقلیتوں سے جڑے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان ہیں انہیں اس حادثے کے خلاف بڑا احتجاج کرنا چاہیے۔ وہیں انہوں نے پولیس کے رویے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا رویہ اتر پردیش پولیس کا عصمت دری معاملہ میں دیکھا گیا ہے وہ آئین کے خلاف ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا ہر افسر اور اہلکار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کا حلف لیتا ہے، تو محکمہ پولیس کو بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے نہ کی سیاسی پارٹیوں کے اشاروں پر , انہوں نے کہا اترپردیش کے عصمت دری معاملہ میں پولیس کا رویہ بہت ہی شرمناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.