مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تیسرے دن بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ تیز بارش کے باوجود لوگ پرانے شہر کے بدھوار چوڑائی پر احتجاجی جلسے میں پہنچے اور اپنا احتجاج درج کرایا۔
عارف مسعود فینز کلب کی جانب سے منعقدہ اس احتجاجی جلسے میں سبھی مذہب کی مختلف تنظیموں کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے شہریت بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کریں گے۔
اس موقع پر عارف مسعود نے کہا کہ بھاری بارش کے درمیان عوام کا یہ مجمع اس بات کی علامت ہے کہ لوگوں میں شہریت بل کے خلاف عضہ ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر یہ بل مدھیہ پردیش میں نافذ ہوتا ہے تو میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔