ETV Bharat / city

بھوپال کے 'بجرنگی بھائی جان' - معروف سماجی کارکن عابد حسین

بھوپال کے سماجی کارکن عابد حسین اپنی مہم کے ذریعے بیرون ممالک میں پھنسے درجنوں افراد کی نہ صرف مدد کرتے ہیں بلکہ ان کو ان کے وطن پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عابد حسین کو 'بجرنگی بھائی جان' کے لقب سے نوازا گیا ہے۔

Bhopal social worker Abid Hussain
بھوپال کے سماجی کارکن عابد حسین
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 9:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:04 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں بجرنگی بھائی جان کے لقب سے معروف سماجی کارکن عابد حسین بیرون ممالک میں پھنسے لوگوں کے لیے مسیحا بنے ہوئے ہیں، عابد حسین ان لوگوں کو اپنی مہم کے ذریعہ وطن واپسی کرواتے ہیں۔

بھوپال کے 'بجرنگی بھائی جان'

عابد حسین نے یہ کام فلم سربجیت دیکھنے کے بعد شروع کیا تھا، عابد حسین کو جیسے ہی اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیرون ملک میں پھنس گیا ہے اور وہ بھارت لوٹنا چاہتا ہے تو عابدحسین اس کے لیے ایمبیسی اور بھارتی حکومت سے ٹویٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چھیڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پھنسے ہوئے لوگوں کو وطن واپسی کرانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

عابد حسین کے اس کام کی وجہ سے اب انھیں بجرنگی بھائی جان کے نام سے مخاطب جاتا ہے اور انکے اس کام کی وجہ سے انہیں اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

حال ہی میں عابد حسین نے سعودی میں پھنسے گوتم راج بھر جو کہ ضلع امبیڈکر نگر اتر پردیش کے رہنے والے ہیں وہ اپنے شوق کو پورا کرنے اور پیسہ کمانے کی غرض سے سعودی عرب گئے تھے لیکن کسی ایجنٹ کی وجہ سے وہاں وہ پھنس گیا تھا۔

سعودی میں گوتم راج کے پھسنے کے بعد ویڈیو کے ذریعہ سوشل میڈیا پر مدد طلب کی تھی جس کے بعد عابد حسین نے اس ویڈیو کو دیکھا اور گوتم کو سعودی عرب سے نکالنے کی کوشش شروع کردی اور گوتم راج بھر اپنے وطن لوٹ آئے، گوتم جیسے ہی ہندوستان پہنچے وہ سیدھے بھوپال عابد حسین یعنی بجرنگی بھائی جان سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.