مدھیہ پردیش کے دھار میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے دلہا دلہن نےرسومات ادا کیں۔
ریاست میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے ایسے میں انتظامیہ اور صحت عملہ اس سے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
انتظامیہ نے جہاں لاک ڈاؤن کیا ہے تو وہیں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دے رکھی ہے۔ ان حالات میں کچھ لوگ شادیوں کی تقاریب منعقد کررہے ہیں مگر لاک ڈاون کی شادیاں محدود ہوگئیں ہیں۔
اس میں خاص لوگ ہی شریک ہو پاتے ہیں اور اس میں بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اسی دوران دھار میں ایک منفرد شادی کا ویڈیو وائرل ہوا یہ دھار کے كاتكی گاؤں کا ہے۔ جہاں کے ہنومان مندر میں دلہن بھارتی نے ویٹرنری ڈاکٹر راجش نگم کے ساتھ شادی کی۔ مگر رسومات سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ادا کیں۔ جب آخری رسم پھولوں کا ہار ڈالنے کا موقع آیاتو دلہا دلہن نے خاص ڈنڈوں کے ذریعے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہنایا۔
دلہا دلہن کے اس اقدام کی سراہنا بھی کی جاری ہے۔
لڑکی کے والد جگدیش منڈل وی نے بتایا کہ شادی سے پہلے پورے مندر کو اچھے سے سینیٹایز کیا گیا اور اس کے بعد شادی کی رسومات ادا کی گئی۔