مسٹر چوہان نے یہاں ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن مسٹر سنگھ نے دفعہ 370 ہٹانے کی بات کی ہے۔ اس بیان کے پیش نظر سونیا گاندھی کو اپنی پارٹی کا موقف واضح کرنا چاہیے کہ وہ مسٹر دگوجے سنگھ کے بیان سے متفق ہیں یا نہیں۔ کانگریس کو یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ دفعہ 370 کے مسئلے پر اس کا موقف کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ٹویٹ میں لکھا ہے،’دگوجے سنگھ جی، ہم جانتے ہیں کہ آپ کے ذہن میں دفعہ 370 ہٹنے کا درد ہے لیکن ہمارے وزیراعظم مودی ہیں جن کے پیچھے پورا ملک کھڑا ہے۔ کیا دگوجے سنگھ یہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی ترقی نہ ہو؟َ کیا دگوجے سنگھ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں امن اور چین قائم ہو؟
مسٹر چوہان نے لکھا ہے،’اکثر دیکھا گیا ہے کہ دگوجے سنگھ جی اور پاکستان کے رہنماؤں کے بیان یکساں ہوتے ہیں۔ ملک مخالف طاقتوں کی حمایت کرنا ان کی بہت پرانی عادت ہے۔ دگوجے سنگھ جی نے ہمیشہ منھ بھرائی کی سیاست کی ہے۔ خبروں میں رہنے کے لیے وہ کسی بھی حد سے گذر سکتے ہیں‘۔
یو این آئی