ETV Bharat / city

شیوراج سنگھ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے - مدھیہ پردیش کی اہم خبر

وزیراعظم نریندرمودی سے آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ملاقات کر کے کورونا اور ریاست سے متعلق دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شیوراج سنگھ چوہان آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 12:38 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق شیو راج سنگھ چوہان کا وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا وقت طے ہے۔ شیو راج سنگھ چوہان ملاقات کے لئے دہلی پہنچ چکے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے قہر کے بعد شیو راج سنگھ کی مودی سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق شیو راج سنگھ وزیر اعظم مودی کو ریاست میں کورونا کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ وہ ریاست میں کورونا پر قابو کے حوالے سے ریاستی حکومت کے اب تک اٹھائے گئے قدم کے تعلق سے معلومات فراہم کریں گے۔

ساتھ ہی وہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔ اس دوران کورونا ویکسینیشن کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔

شیو راج سنگھ ریاست سے 3 جولائی تک شروع ہونے والے 'جن جاگرن مہا ابھیان' کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ 'پی ایم غریب کلیان یوجنا' کے تحت ریاست میں کیے جا رہے کاموں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس دوران خود انحصاری مدھیہ پردیش کے روڈ میپ اور ریاست سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات چیت کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.