ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش میں بھارت بند ناکام: شیوراج سنگھ

کسان تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں کے بھارت بند کے اعلان کے درمیان شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ کسانوں کے حق میں کی جارہی اصلاح فائدے مند ہے۔ یہ بات یہاں کے کسان بھی سمجھتے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 1:56 PM IST

Shivraj Singh Chouhan
Shivraj Singh Chouhan

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست کے کسان تینوں زرعی قانونوں کے حق میں ہیں۔

کسان تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں کے بھارت بند کے اعلان کے درمیان شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ کسانوں کے حق میں کی جارہی اصلاح فائدے مند ہے۔ یہ بات یہاں کے کسان بھی سمجھتے ہیں۔

شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں بھارت بند کو ناکام بتایا

انہوں نے سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے بہت بڑے حصے میں تحریک نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش میں کسان پوری طرح مطمئن ہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ ایک بھی کسان کے من میں شبہ ہے تو اس پر بات ہونی چاہئے اور وہ ہو بھی رہی ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت سنجیدہ ہے اور کسانوں کے حق کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ کسانوں سے بات کر کے ان کے ہر خدشے کا حل کرنے کے لئے کارگر قدم اٹھائے جائیں گے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ نریندر مودی کے دل میں کسانوں کے حق کا جذبہ ہے۔ وہ مسلسل اس سمت میں کام کررہے ہیں۔ نریندر مودی کے لئے پورا ملک ہی ان کا خاندان ہے۔ وہ کسانوں اور دیگر سبھی طبقوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس دوران بھارت بند کے اعلان کا آج بھوپال سمیت مدھیہ پردیش میں کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا۔ ریاستی پولیس سبھی 52 اضلاع میں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.