سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہان نے سیلاب کی بابت وزیراعظم کو تفصیل سے بتایا اور راحت بچاؤ کام کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی اطلاع بھی دی۔
وزیر اعلیٰ چوہان نے وزیراعظم سے سیلاب زدہ علاقے میں فوج کی مدد کے تعلق سے بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست کے لیے مرکز ہر ممکن مدد دے گا۔
مزید پڑھیں : خواتین سے متعلق مضحکہ خیز بیان دینے والے رہنما
اس درمیان محکمہ داخلہ کے مطابق مدھیہ پردیش کے سیلاب زدہ شیوپوری، شیوپور، گوالیار اور دتیا میں راحت اور بچاؤ کام کے لیے فوج بلانے کا حکم آج جاری کر دیے گئے۔
یو این آئی