ETV Bharat / city

'یہ وقت جشن کا نہیں ہے، کورونا کے خلاف لڑنے کا ہے' - جذباتی لمحہ

ریاست مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان نے چوتھی بار وزیر اعلی کا حلف لیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی صوبائی میٹنگ میں شیوراج سنگھ چوہان کو اراکین اسمبلی کا صدر چنا گیا۔ حلف برداری کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ وقت جشن کا نہیں ہے، نہ ہی کوئی خوشی منائے نہ سڑکوں پر نکلے۔گھروں میں رہ کر ہی دعا کریں۔

شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعلی کا حلف لیا

author img

By

Published : Mar 24, 2020, 11:25 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان نے چوتھی بار وزیر اعلی کا حلف لیا، بھارتی جنتا پارٹی کی صوبائی میٹنگ میں شیوراج سنگھ چوہان کو اراکین اسمبلی کا صدر چنا گیا۔

شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعلی کا حلف لیا

اس موقع پر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ' میرے لیے یہ بہت جذباتی لمحہ ہے۔ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک کارکن ہوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو عام کارکنان کو بڑا کام کرنے کا موقع دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے پھر سے اراکین نے اسمبلی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ میں مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی سینئر رہنماؤں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی میں اراکین اسمبلی اور صوبائی صدر اور سبھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کا دل سے شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا میرا یہی ارادہ ہے کہ جو یقین پارٹی نے مجھ پر کیا ہے اس یقین کو کسی قیمت پر ٹوٹنے نہیں دوں۔ صوبے کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

انھوں نے کہا اس وقت میرا ایک ہی مقصد ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روک کر عوام کی حفاظت کرنا۔ اس لیے حلف برداری کے بعد میں اسی کام میں لگ جاؤنگا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: کشمیر میں تیسرے روز لاک ڈاؤن جاری

انہوں نے کہا یہ وقت جشن کا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خوشی منائے۔ کوئی سڑکوں پر نہ نکلے۔ گھروں میں رہ کر ہی دعا کریں۔ اور خود کو محتاط رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.