ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں کے سلسلے میں کئے گئے سلسلہ وار ٹویٹ کے پس منظر میں اپنے ٹویٹ کے ذریعہ یہ بات کہی ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے لکھا کہ' کانگریسی رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وقت وقت پر اپنے مٹھی بھر کارکنان کے ذریعہ کئے گئے دھرنے، مظاہرے اور مخالفت کو وہ عوام کی آواز قرار دیتے ہیں۔ ان کے اعلی رہنما اگر زمین پر اتریں تو انہیں اصل حالات معلوم ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:
اندور: تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا حکم
انہوں نے سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ' وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور ان کی نیت پر مدھیہ پردیش کے کسانوں کو پورا بھروسہ ہے۔ مدھیہ پردیش کا ہر کسان جانتا ہے کہ مرکزی حکومت کا ہر قدم کسانوں کے مفاد میں ہے۔ریاست کا کسان وزیر اعظم مودی کے ساتھ پورے بھروسے کے ساتھ کھڑا ہے۔