ETV Bharat / city

دگوجے سنگھ نے رام مندر تعمیر کے لئے چندہ دیا - مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس رہنما نے رام مندر کے لئے ایک لاکھ گیارہ ہزار کا چندہ دیا۔

Digvijaya Singh
Digvijaya Singh
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 6:51 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور راج سبھا ممبر دگوجے سنگھ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ دیا ہے۔ انہوں نے 1,11,111 ( ایک لاکھ گیارہ ہزار ایک سو گیارہ روپے) کا چندہ چیک کے ذریعے دیا ہے۔ یہ چیک انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے رام جنم بھومی تیرتھ ٹر سٹ کو بھیجا ہے۔
اسی کے ساتھ دگوجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ رام مندر تعمیر کے لیے چندہ دہ جمع کرنے کا کام پر امن طریقے سے ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے و یشو ہندو پریشد کے پرانے چندے کا حساب عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح ہو کہ رام مندر تعمیر کے لیے ملک بھر میں لوگوں سے چندہ مانگا جارہا ہے۔ اس کام میں کانگریس بھی مدد کر رہی ہے اور بھوپال میں کانگریس عوام سے اپیل بھی کر چکی ہے کی رام مندر تعمیر کے لیے چندے کی رقم سیدھے رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے بینک کھاتے میں ڈالیں۔ اس سے پہلے مندر تعمیر کے لیے دو دن کے اندر ہی 100 کروڑ روپے ملنے کی خبر بھی آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.