ETV Bharat / city

Madhya Pradesh Urdu Academy: بھوپال میں نسائی ادب پر سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 10:27 PM IST

اردو اکیڈمی مدھیہ پردیش Urdu Academy Madhya Pradesh کے زیر اہتمام بھوپال میں نسائی ادب کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں شامل مہمانوں نے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ میں مرد کے شانہ بشانہ خواتین کا بھی کلیدی کردار ہے۔

Role of women in Urdu Promotion
Role of women in Urdu Promotion

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی Urdu Academy Madhya Pradesh کے زیر اہتمام بھوپال میں اردو میں نسائی ادب Women's Literature in Urdu کے عنوان سے قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ بھوپال رویندر بھون میں منعقدہ قومی سیمینار میں ملک کے ممتاز اردو ادیبوں نے شرکت کی اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں خواتین کی حصہ داری کو ادب کے حسن سے تعبیر کیا۔

ویڈیو دیکھیے۔
سیمینار میں آئے مہمانان نے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ میں مرد کے شانہ بشانہ خواتین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے یہ الگ بات ہے کہ ابتدائی ایام میں خواتین کو نہ صرف اپنے خیالات کے اظہار پر پابندی تھی بلکہ خواتین کے شعری اظہار کو بھی غلط سمجھا جاتا تھا لیکن جب زمانے نے کروٹ لی اور خواتین کو اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ملی تو انہوں نے بتادیا کہ خواتین ادب کی تخلیق میں مرد سے کسی طرح کم نہیں ہے۔

مدھیہ پردیش اردو اکادمی Urdu Academy Madhya Pradesh کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ جشن اردو کے دوسرے روز نسائی ادب Women's Literature in Urdu اور اردو کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار میں مقالہ نگاروں نے زبان و ادب، صحافت، شاعری، ناول نگاری کے ساتھ فنون لطیفہ میں خواتین کی حصہ داری پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مقالہ نگاروں کا ماننا ہے کہ جس طرح سے معاشرے کی تشکیل میں مرد و خواتین کی شرکت لازمی کی گئی ہے اسی طرح سے زبان و ادب کے فروغ میں خواتین کی حصہ داری کو بھی کسی طرح فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مرد اگر زبان و ادب کی عمارت تیار کرتے ہیں تو خواتین کی تحریری ادب کا حسن ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ جشن اردو کے دوسرے دن سیمینار کے علاوہ مشاعرہ، اوپن مائی کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا کیا تاکہ زبان و ادب کے حوالے سے نئی نسل کی جوہر کو سامنے لایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.