ETV Bharat / city

اسکولی بس سڑک حادثے کا شکار

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے چوبیا علاقے میں ایک پرائیویٹ اسکول کی بس پلٹنے سے تقریبا 24 بچے زخمی ہوگئے۔ بس میں تقریبا 70 بچے موجود تھے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 11:46 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق کرّی کے نزدیک واقع سینک پبلک اسکول کی بس چھٹی کے بعد بچوں کے ان کے گھر چھوڑنے لے کر جارہی تھی۔ مکندپورا کے نزدیک بے قابو ہوکر گڈھے میں پلٹ گئی۔حادثے میں زخمی ہوئے سبھی بچوں کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی، سرسئی ناور واقع کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کی بس بینا، گلے پورا، چندے پورا، پراسنا سرورپورا، ادھم پورا، چترکوٹ، سرسئی ہیلو گاؤں کے 70 بچوں کو لے کر چھٹی کے بعد انہیں گھر چھوڑنے جار رہی تھی۔ بس جیسے ہی کرّی ۔بینا شاہراہ پر گاؤں مکند پورا کے سامنے پہنچی تو بے قابو ہوکر گڈھے میں جاگری۔

مقامی افراد نے بتایا کہ بس ڈڑائیور کی لاپرواہی سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بس کے گڈھے میں گرتے ہی چیخ پکار مچ گئی۔آس پاس کے کھیتوں میں کام کررہے مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو بس سے باہر نکالا۔

موقع پر مقامی افراد کی بھاری بھیڑ اکٹھا ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں اہل خانہ سمیت اسکول انتظامیہ کو بھی دے دی گئی۔کچھ بچوں کامعمولی علاج کے بعد ان کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھیج دیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.