ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن 2016 سے ضرورت مند لوگوں میں روزگار, تعلیم, اسکالرشپ اور لوگوں کو روزگار ٹھیلا لگانے اور وہ بزرگ جن کا کوئی نہیں انہیں راشن تقسیم کرنے کا کام کرتی آ رہی ہے۔
اب تنظیم کے ذریعہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ حکومت کی وہ اسکیمیں جس سے انہیں فائدہ پہنچے گا انہیں بتانے کے ساتھ ان اسکیموں کے فارم بھرنے کا کام جاری ہے۔
جس میں راشن کارڈ بنانا, روزگار کے لئے لون دلوانا کے ساتھ ایسے اہل خانہ جن کے کمانے والوں کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ بے سہارا ہیں انہیں حکومتی مدد کے طور پر پیسہ اور روزگار دے رہی ہے ایسے ضرورت مند لوگوں کے فارم جمع کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے چلتے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو رہے تھے۔
مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش: آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد لقمہ اجل
جس کے بعدسمپھتی فاؤنڈیشن نے ایسے بے روزگاروں کو روزگار دلانے کا کام شروع کیا تھا۔جو کہ ابھی بدستور جاری ہے اور اب حکومت کی طرف سے ملنے والی سہولیات بھی ان تک پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔