ریاست کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے یہاں نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے کہا کہ نتائج کا ویلویشن میتھڈ سے اعلان کیا گیا اور جو امیدواروں اس سے مطمین نہیں ہیں.
ان کے لئے امتحان میں بیٹھنے کا متبادل ہے ۔ وہ مقررہ تاریخ کے اندر امتحان دینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس سال کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے، دسویں اور بارہویں (بورڈ) کے امتحانات منعقد نہیں کروائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: دسویں اور بارہویں کے امتحان سال میں دو بار ہوں گے: سی بی ایس ای
کورونا کی وجہ سے انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیاگیا اور سبھی طلباء کو پاس کردیا ۔ وزیر نے کہا کہ بارہویں جماعت کے نتائج کا بھی اسی مہینے میں اعلان کردیا جائے گا ۔
یواین آئی۔