رکن اسمبلی عارف مسعود نے بتایا کہ شیوراج حکومت میں ہیلتھ خدمات خراب ہونے کی وجہ سے ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ ہیلتھ خدمات پوری طرح سے ٹھپ پڑی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہسپتالوں میں رکھی لاشوں کو چوہے کُتر رہے ہیں، اسٹریچر پر رکھی لاشیں کنکال میں تبدیل ہو رہی ہیں۔
عارف مسعود نے مزید بتایا کہ ریاست میں مسلسل کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ لاپرواہی کی جارہی ہے۔ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی دیگر بیماریوں پر ڈاکٹر کوئی دھیان نہیں دے رہے ہے، جس کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عارف مسعود نے کہا ڈاکٹروں کو کورونا متاثرین کی دیگر بیماریوں کا بھی علاج کرنا چاہیے۔ وہیں دوسری جانب ریاست میں آکسیجن کی کمی، مریض کو بیڈ خالی نہ ملنا جیسے مشکلات بھی سامنے کھڑے ہیں۔ ہسپتالوں میں آئی سی یو انچارج، ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف مریضوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
وارڈ بوائے اور جونیئر ڈاکٹروں کے بھروسے علاج کیا جا رہا ہے۔ ان سب مطالبات کو لے کر احتجاج میں ریلی نکالی گئی۔ پولیس انتظامیہ نے مظاہرین کو راستے میں ہی روک دیا اور احتجاج کو ختم کروایا۔