پوری دنیا سمیت بھارتی عوام بھی مہلک وبا کورونا وائرس سےمتاثر ہے جس کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز بھارت میں جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا۔
اس جنتا کرفیو سے غریب اور ضرورت مند افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے ان غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لئے راحت پیکج کا اعلان کیا ہے۔
اس راحت پیکج کا فائدہ سبھی صوبوں کو دیا جائے گا۔ جس پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' وزیراعظم نے راحت پیکج کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے کیا ہے اور وزیراعظم 'جن دھن اسکیم' کے تحت تقریبا 20 کروڑ سے زائد غریب خواتین کو تین ماہ تک 500 روپے دیے جائیں گے۔ جو کہ سیدھے ان کے بینک کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔اور جو اہل خانہ بی پی ایل کے تحت آتے ہیں۔ انہیں مفت رسوئی گیس فراہم کرائی جائے گی۔
وزیراعظم نے دوسری اسکیموں کے تحت دال، چاول اور دیگر اناج تین بہنوں تک مفت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت مل کر اس مصیبت سے نمٹنے کو تیار ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی اور نوئیڈا کے مزدور پیدل اپنے گھروں کی جانب رواں دواں
انہوں نے ریاست مدھیہ پردیش کی عوام سے اپیل کی ہے کی صوبے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں اور ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں تاکہ اس خطرناک وائرس سے جنگ جیتی جا سکے۔