کورونا وائرس سے جاری لاک ڈاؤن کے سبب جہاں تمام شہری پریشان ہے وہیں سب سے زیادہ غریب مزدور طبقے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ بن گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو کورونا سے بچائیں یا بھوک سے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے شہر سیدھی میں روزینہ مزدور کافی زیادہ پریشان ہیں کیونکہ ان کے پاس کھانے کے لیے اب سامان نہیں ہے جس کی وجہ سے انکو فاقہ کشی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
بعض مزدوروں کا کہنا ہے کچھ مقامی لوگ کھانے پینے کا انتظام کردیتے ہیں تو کچھ کھانے کو مل جاتا ہے ورنہ کھانے کے محتاج ہوگئے ہیں اور فاقہ کشی کے علاوہ کوئی دوسری صورت نظر نہیں آتی ہے۔
بعض مزدور کا کہنا ہے کہ جب ہم لوگ انتظامیہ کے پاس جاتے ہیں تو وہ بھی کھانہ دینے کی یقین دہانی کراتے ہیں لیکن کھانا مل نہیں پاتا ہے جس کی وجہ سے اب انتظامیہ سے بھی مایوسی ہونے لگی ہے۔