پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیمپلانی روڈ کنارے ایک کھیت میں خاتون کی لاش درخت پر لٹکی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس گاوں میں پہنچی اور خاتون کی لاش کو درخت سے اتارا۔
اس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا، پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے اور موت کی وجہ کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے، پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔