اندور شہیر ریاست میں کورونا کا مرکز بنا ہوا ہے، یہاں اب تک 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں چودہ سو 85 افراد کورونا کے مریض ہیں، جو زیر علاج ہیں۔
کورونا کا علاج کررہے صحت عملہ اور انتظامیہ اس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے اسی وجہ سے اسپتالوں کو ریڈ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اندور کے ایم آر ٹی بی اسپتال کا صفائی ملازم کورونا سے متاثر ہوگیا تھا جس سے آج اس کی موت ہو گئی ہے، وہیں اس کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، بتایا جاتا ہے وارڈ بوائے کینسر اسپتال کا ملازم تھا مگر ایم آر ٹی بی اسپتال میں اس کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق وارڈ بوائے کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو کرونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد اس کے اہل خانہ کو بھی قرنطین کیا گیا تھا، اس کی اہلیہ کے علاو اہل خانہ کے کچھ اور بھی افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔