موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے نو اضلاع کے طلبا کو بذریعہ بس کوٹہ سے واپس لایا گیا، انتظامیہ کی جانب سے نو بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جس کے ذریعے انہیں واپس لایا گیا۔
آُپ کو بتا دیں کہ راجستھان کے کوٹہ میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں کورونا وائرس بحران کے دوران نافذ ملک گیر لاک ڈاون کے بعد یہ طلبا یہاں پھنس گئے تھے جنہیں ریاستی حکومت کی کوشش کے بعد واپس ان کے گھر پہنچایا گیا۔
کوٹہ سے آئی ایک طالبہ نے ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاک ڈاون کی وجہ سے وہاں پھنس گئی تھی، لیکن ریاستی حکومت نے انہیں وہاں سے واپس آنے میں ان کی مدد کی جس کے لیے وہ حکومت کی شکر گذار ہیں۔
طالبہ نے مزید کہا کہ وہاں پھنسے طلبا کئی مشکلات سے دوچار ہیں، اس لیے وہ دیگر ریاستوں کی حکومت سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ بھی ان طلبا کو ان کے گھروں تک پہنچائیں۔
کوٹہ سے آئے ان طلبا کی طبی ٹیم نے اسکریننگ کی، اور انہیں انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی، اور اپھر انہیں اپنے اپنے گھروں کے لیے روانہ کیا۔