بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا’’بی ایس پی ڈسپلن پارٹی ہے اور اس کو توڑنے پر پارٹی کے ایم پی اور ایم ایل اے وغیرہ کے خلاف بھی فوری طور کارروائی کی جاتی ہے۔
مدھیہ پردیش میں پتھیريا سے بی ایس پی ممبر اسمبلی رمابائی پریہار کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرنے پر ان کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ ان پر پارٹی پروگرام میں حصہ لینے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے‘‘۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے سب سے پہلے اسے تقسیم کرنے والا اور غیر آئینی بتا کر اس کی شدید مخالفت کی۔ پارلیمنٹ میں بھی اس کے خلاف ووٹ دیا اور اسے واپس لینے صدر جمہوریہ کو میمو دیا گیا۔ پھر بھی رکن اسمبلی پریہارنے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کی۔ پہلے بھی انہیں کئی بار پارٹی لائن پر چلنے کی ہدایت دی گئی تھی۔