ETV Bharat / city

Minority Budget Meeting: مدھیہ پردیش اقلیتی بجٹ پر میٹنگ کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 2:23 PM IST

مسلم تنظیموں نے ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلہ میں مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں کے بجٹ میں کمی پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اقلیتی اداروں اور اقلیتوں کو نظرانداز کرکے ملک کی ترقی نہیں کی جا سکتی ہے۔ Minority Budget Meeting

مدھیہ پردیش:اقلیتی بجٹ پرمیٹنگ
مدھیہ پردیش:اقلیتی بجٹ پرمیٹنگ

مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں کے بجٹ کی جانب شیوراج سنگھ حکومت کی عدم توجہی سے مسلم تنظیموں میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اسمبلی بجٹ سیشن آج 7 مارچ سے شروع ہوگیا اور 25 مارچ تک جاری رہے گا۔ Minority Budget Meeting

حکومت کے ذریعہ 9 مارچ کو سالانہ بجٹ پیش کئے جانے کی امید ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے جب مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں نے ریاست کے اقلیتی اداروں کے بجٹ کو لے کر پہلے سے حکومت کو طنز شروع کر دیا ہے۔

مدھیہ پردیش:اقلیتی بجٹ پرمیٹنگ

مدھیہ پردیش جمیعت علماء کے بینر تلے بھوپال شہید نگر میں مسلم تنظیموں کے نمائندوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

مسلم تنظیموں نے ملک کی دوسری ریاستوں سے مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں کی بجٹ کی کمی پر جہاں اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی اداروں اور اقلیتوں کو نظرانداز کر کے ملک کی ترقی نہیں کی جا سکتی ہے۔ میٹنگ میں اقلیتی اداروں کے بجٹ کو لے کر جو تجویز پیش کی گئی ہے اسے مدھیہ پردیش کے وزیر خزانہ اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو بجٹ سے پہلے پیش کیا جائے گا۔

ملک کی ریاستیں مثال کے طور پر بہار، اتر پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر سے جب ہم مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں کا تقابل کرتے ہیں تو ہمیں سخت مایوسی ہوتی ہے۔ دوسری ریاستوں میں اقلیتی اداروں کا بجٹ کئی کئی سو کروڑ ہوتا ہے۔

لیکن مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں کا کل بجٹ 50کروڑ بھی نہیں ہے۔ یہی نہیں بجٹ کی کمی کے پیش نظر مساجد کمیٹی،حج کمیٹی، اردو اکیڈمی، مدرسہ بورڈ وغیرہ اپنے فلاحی کام کرنے سے قاصر ہے۔میٹنگ میں مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتی اداروں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔
وہی مدھیہ پردیش حکومت ایک جانب اقلیتی اداروں کے بجٹ پر غور نہیں کرتی ہے وہیں دوسری جانب اردو زبان کے اساتذہ کی برسوں سے تقرری نہیں کی جا رہی ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ یہ حکومت بجٹ میں اردو اساتذہ کی تقرری کا خصوصی انتظام کرے تاکہ صوبے میں اردو زبان کے فروغ کے ساتھ اردو کے اساتذہ کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے۔

ریاست مدھیہ پردیش کی صوبائی بجٹ پیش ہونے سے پہلے مسلم تنظیموں نے میٹنگ کرکے اقلیتی اداروں کے بجٹ اور اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.