ریاست مدھیہ پردیش سے وزیر اعلی کمل ناتھ یادو پارٹی کے رہنما سکھ دیو پانسے نے کہا کہ کانگریس حکومت مدھیہ پردیش میں پانچ برس نہیں دس برس رہے گی بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے منصوبوں میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ای ٹینڈرنگ بدعنوانی معاملے کی جانچ ہونے والی ہے جسکی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے حوش اڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ' عوام نے اس پارٹی کو جتا یا لیکن ان کے رہنماوں نے عوام کی خد مت کے بجائے انہیں پریشان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش سیاسی بحران: ریاستی وزیر گروگرام پہنچے
انہوں نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کی تعریف کی اور کہا کہ کمل ناتھ حکومت عوام کے لیے ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کی ترقی و فلاح بہبود کے لیے کوشاں رہی ہے۔
انہوں ےن مزید کہا کہ' مدھیہ پردیش کی ترقی کو دیھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے حوش اڑ گئے ہیں۔