وزیراعلی کمل ناتھ مساجد کمیٹی کی تقریب میں پہنچے جہاں انہوں نے مسجد کمیٹی کے کاموں کی تعریف کی اور ملک کے تہذیب اور ثقافت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں بھائی چارے سے رہنا ہے۔
انہوں نے کہا بھارت میں یا کسی سماج میں کوئی دہشت گرد نہیں ہوا ہے، دہشتگردی ہمیشہ بھارت کے باہر سے آئی ہے۔ ہمیں ہمارے ملک کے نوجوانوں کو صحیح راستہ دکھاتے ہوئے انہیں غلط راستے پر جانے سے روکنا ہے۔ انہوں نے مساجد کمیٹی کی تقریب میں کسی بھی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا لیکن اشاروں اشاروں میں یہ بات ضرور کہی کہ میں اعلان نہیں کرتا ہوں کام کرتا ہوں۔.
اس موقع پر وزیراعلی کمل ناتھ کے ہاتھوں سے اوقاف عامہ کی اسکالرشپ بھی مسلم بچوں میں تقسیم کی گئی۔