ETV Bharat / city

'نکاح ایک عبادت ہے اور جہیز ایک لعنت'

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 4:36 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی بھوپال کے دفتر میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں شہر کے قاضی اور علماء نے شرکت کی-

'نکاح ایک عبادت ہے اور جہیز ایک لعنت'
'نکاح ایک عبادت ہے اور جہیز ایک لعنت'

اس دوران مسلم ائمہ نے بالخصوص شادیوں کے دوران غیر شرعی رسم و رواج اور جہیز کی لعنت کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ نکاح خواں اور علماء سے توقع کی گئی کہ وہ نہ صرف نکاح کے محفلوں میں بلکہ نکاح کی تقریبات میں غیر شرعی رسم و رواج ختم کرنے کی بابت لوگوں کو ابھاریں گے۔

'نکاح ایک عبادت ہے اور جہیز ایک لعنت'

مجلس میں کہا گیا کہ' دارالحکومت بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع اور اپنی دینی، علمی تہذیبی قدروں کی وجہ سے ایک شناخت رکھتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم مثالی مسلم معاشرے کی تشکیل کی کوشش کو تیز کریں'۔

مزید پڑھیں: معروف شاعر نوح عالم اندوری کا انتقال

اس سلسلے میں باہمی مذاکرہ کریں اور لوگوں کو شادی بیاہ میں غیر شرعی رسم و رواج کو ترک کرنے اور شریعت پر عمل کرنے کے لئے راغب کریں۔ امت کو بتایا جائے کہ' نکاح ایک عبادت ہے اور جہیز ایک لعنت۔ اس جہیز کی لعنت ختم کرنے میں لڑکیوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے شادی کی شرعی ذمہ داریاں سمجھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.