ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: شیوپوری میں غیرانسانی واقعہ - پیشاب پینے کا مبور کیا

ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور اسے پیشاب پلایا گیا تھا۔

مددیہ پردیش میں ایک شخص کو پہلے پیٹا پھر پلایا پیشاب

author img

By

Published : May 15, 2020, 4:46 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور اسے پیشاب پلایا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) راجیش سنگھ چندریل نے بتایا کہ ہلاک شدہ شخص کی شناخت وکاس شرما کے طور پر ہوئی ہے، اس نے خود کش نوٹ سمیت ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس میں اس نے ملزموں کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔

ملزمان کی شناخت منوج کولی، تراوتی کولی اور پرینکا کولی کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) راجیش سنگھ چندر کے 'خودکش نوٹ اور برآمد شدہ ویڈیو کے میں مقتول نے بتایا کہ جب وہ پانی لانے گیا تھا تو ملزم نے اسے مارا پیٹا اور پیشاب پینے کے لیے مجبور کیا'۔

چندریل نے کہا 'ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے'۔

ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ 'گذشتہ ڈیڑھ برس سے پلاک شدہ کے لواحقین اور ملزمان کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.