ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ اختتام پذیر - ضلع اگرمالوا میں 80 فیصد

مدھیہ پردیش کے 19 اضلاع کے 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شام 6 بجے پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور 63 لاکھ 67 ہزار سے زائد رائے دہندگان میں سے 70 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Madhya Pradesh: Voting for by-elections ends
مدھیہ پردیش: ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ اختتام پذیر
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 9:22 PM IST

ضلع مورنا میں اکا دکا واقعات کے علاوہ تمام علاقوں میں پولنگ پرامن رہی ۔ مورینا ، بھنڈ اور گوالیار اضلاع کے علاوہ باقی اضلاع میں کووڈکی صورتحال کے ووٹروں نے کافی جوش و خروش دکھایا ہے۔ اندازے کے مطابق حتمی ووٹنگ کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد یہ ووٹ فیصد بڑھ جائے گا۔ ان 28 اسمبلی حلقوں میں سنہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں93 .72 فیصد اور لوک سبھا انتخابات میں66.22 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے تھے۔

ضلع مورینا کے سماولی اسمبلی حلقہ میں ایک دو مقامات پر گولی چلنے کے واقعات کے علاوہ تمام علاقوں میں پولنگ پر امن اختتام پزیر ہوئی ۔ پولیس نے سماج دشمن عناصرکی حرکتوں پربھی ضروری قدم اٹھائے۔ پڑوسی ضلع بھنڈ میں احتیاطی اقدام کے طور پر کچھ لوگوں کو نظر بند کیا گیا ہے۔

ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے اختتام پذیر ہوئی۔ ضلع اگرمالوا میں 80 فیصد سے زائد ووٹنگ ہونے کی خبر ہے۔ اس کے علاوہ اشوک نگر ضلع میں 72 فیصد ، انو پ پور میں 67 ، بھنڈ میں 55 ، برہان پور میں 72 ، چھترپور میں 68 ، دتیہ میں 80 ، دیواس میں 80 دھار میں 81 ، گنا میں 77 ، گوالیار میں 49 ، اندور میں 75 ، کھنڈوا میں 74 ، مندسور میں 80 ، مورینا میں 56 ، رائے سین میں 68 ، راج گڑھ میں 80 ، ساگر میں 70 اور ضلع شیوپوری میں 71 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ حتمی اعدادوشمار رات تک آنے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.