ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: پولیس کی موجودگی میں میاں بیوی کا زد و کوب کیا گیا - واقعے کی ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع میں ایک گروہ نے ایک عورت اور اس کے شوہر کی دن دہاڑے مار پیٹ کی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی تھی۔

مدھیہ پردیش: پولیس کی موجودگی میں میاں بیوی کا زد و کوب کیا گیا

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 2:10 PM IST

شیوپوری کے چارچ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئے اس خوفناک اور دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

وائرل ہوئی اس ویڈیو میں مردوں کا ایک گروہ بے دردی سے خاوند اور اسکی زوجہ کی پٹائی کر رہے ہیں، حالانکہ ایک پولیس اہلکار کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، جس ابتدا میں صرف خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ حالانکہ بعد میں پولیس اس مار پیٹ میں مداخلت کرتی دیکھی جا سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ کے بیان پر پولیس نے تین افراد - جگدیش راٹھور اور اسکے دو فرزندان سنیل راٹھور اور اکشے راٹھور - کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چارچ پولیس اسٹیشن انچارج کے مطابق موہرا گائوں میں واقع زمین کے تنازعے کو لیکر ملزمین نے میاں بیوی کی پٹائی کی۔

دریں اثناء، پولیس اس واردات میں ملوث تینوں ملزمین کی تلاش میں ہیں جو اس وقت فرار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.