ETV Bharat / city

ضمنی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، دگ وجے کے نشانے پر بی جے پی - digvijay singh slams bjp politics news in urdu

ریاست مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے اس انتخابات کو جمہوریت بچانے کی لڑائی قرار دیا۔

madhya pradesh bypolls: Digvijay Singh slams BJP  politics

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 6:00 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ریاستی حکومت پر اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کا الزام لگایا اور کہا کہ' بھارتیہ جنتا پارٹی گندی سیاست کررہی ہے، یہ انتخاب جمہوریت کی بقاء کے لیے ہے۔'

ویڈیو

صحافیوں س خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' آج عوام کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جمہوریت کو بچایا جائے یا اسے ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ' کب تک رکن اسمبلی کی خریدوفروخت چلتی رہے گی، کب تک ریاست کو اس طرح کے ماحول کا سامنا کرنا پڑے گا۔' کب کون بک جائے، کب کون کسے خریدے اور کب کس کی حکومت چلی جائے ایس ماحول بنا ہوا ہے۔ عوام کی رائے کو ختم کیا جا رہا ہے۔'

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش: لگاتار بارش سے زندگی درہم برہم

ضمنی انتخابات میں ایک ہی مدعی ہے جمہوریت بچاؤ اور غداروں کو بھگاؤ۔ وہیں کانگریس کے قومی صدر کے انتخاب پر انہوں نے کہا کہ' سی ڈبلیو سی کا فیصلہ ہے کی چھ مہینے میں نیا قومی صدرکا انتخاب کیا جائے گا۔'

نامہ نگاروں کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر سازی مہم کے سوال پر کہاکہ' بی جے پی کی مس کال مہم پر جو بھی مس کال کرئے گا وہ اس کا ممبر بن جائے گا آپ بھی کر لے دیکھ لو۔'

مدھیہ پردیش کی نوکریاں مدھیہ پردیش والوں کے لیے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ' یہ سب کانگریس کے اقتدار میں فیصلہ لیا جا چکا تھا۔ جس سے بی جے پی نے ختم کردیا تھا۔ اور اب اپنے مفاد کے خاطر اسے دوبارہ شروع کر رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.