ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں وزیراعلی کمل ناتھ کی قیادت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' جب تک ریاست میں کانگریس کی حکومت رہے گی تب تک ریاست میں مذکورہ قانون کو نافذ نہیں ہونے دیں گے'۔
مذکورہ احتجاجی ریلی رنگ محل چو راہے سے منٹو ہال تک نکالی گئی جس میں کانگریس رہنماؤں سمیت بھوپال کی سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ' شہریت ترمیمی قانون کا مقصد کچھ اور ہے ہمیں خدشہ ہے کہ اس قانون کے ذریعے سماج میں تفریق پیدا ہوگا۔ مزید یہ قانون بھارتی آئین کے خلاف ہے جسے ہم ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے'۔
کمل ناتھ نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو قانون مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر بنایا گیا ہو اسے ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے'۔