ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمیعت علما ہند کے صدر محمد ہارون نے مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے آج سے رمضان کا پاک مہینے شروع ہو چکا ہے اور وہی دنیا میں چل رہی وبا کے چلتے پوری دنیا پریشان ہے جس کا اثر بھارت میں بھی ہے کہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور لاک ڈاؤن کے چلتے لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کی وہ گھروں میں ہی رہ کر عبادت کرے اور تراویح کا اہتمام کریں۔
لیکن لاون کی وجہ سے بہت سی دشواریاں ہو رہی ہیں، جس میں سب سے زیادہ متاثر بھوپال، اندور ہے۔ یہاں پر راشن کی دکانوں کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ جس کے چلتے غریبوں کو آن لائن راشن خریدنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمیعت نے مطالبہ کیا ہے کہ ان غریب لوگوں کے لئے کم پیسوں میں سامان خریدنے کے لیے راشن کی دکانیں کھولنی چاہیے۔ وہی عام لوگوں کے سامنے سب سے بڑی دشواری یہ ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بند کردیا گیا ہے ہے جس سے چھوٹی چھوٹی بیماریوں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس لیے پرائیویٹ کلینکس کو بھی بھی گائیڈ لائن تیار کر کے کھولنا چاہیے تاکہ لوگوں کو آسانی ہو۔