انہوں نے کہا کہ 'ایسے لوگوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔'
انہوں نے طبی عملے کو یقین دلایا کہ اگر ان کے کام میں کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو پھر اسے کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی کے لئے آپ کی ضرورت ہے لہذا اپنے کام میں مصروف رہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ طبی عملے کو ان کے فرائض کی ادائیگی کے لئے سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلی نے اس واقعے کے بارے میں ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ 'یہ صرف ایک ٹویٹ نہیں ہے۔ یہ ایک سخت انتباہ ہے۔ انسانی حقوق صرف انسانوں کے لئے ہوتے ہیں۔ کووڈ 19 کے خلاف جنگ کرنے والے میرے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹافز، اے این ایم، آشا کارکنان، آنگن واڑی اور شہری باڈی ورکرز کورونا کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں، آپ کی مکمل حفاظت کی ذمے داری میری ہے۔'