حمیدیہ ہسپتال میں کووڈ مریضوں کے ساتھ انہیں بھی داخل کیا گیا ہے۔ حمیدیہ ہسپتال میں بلیک فنگس کے کل 34 مریض آ چکے ہیں۔ وہیں بلیک فنگس کے مریضوں کے لیے ابھی دواؤں کا بھی فقدان ہے۔ اس مرض سے جڑی دوائیں بھی بازار میں دستیاب نہیں ہیں۔
ان سب حالات کے مدنظر ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہم اس مرض کو لے کر فکر مند ہیں اس لئے ایک گائیڈ لائن تیار کی جارہی ہے، جس پر عوام کو عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہم اس مرض سے لڑنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرض سے لڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ مریضوں کے لیے دوائیوں اور ضروری اشیاء کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔