ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بدستور احتجاج جاری ہے۔ بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر چل رہے ستیہ گرہ میں آج گھریلوں خواتین شرکت کرکے اپنا احتجاج درج کرایا۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گھریلو خواتین کا احتجاج یہاں آئی خواتین کا کہنا ہے جس نوجوان کو اپنا مستقبل بنانا چاہیے وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں کیونکہ ملک میں حالات ہی کچھ ایسے پیدا کر دیے گئے ہیں-
جس کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ ہیں یہاں آئی خواتین نے کہا این آر سی میں جو کاغذات مانگے جا رہے ہیں وہ پڑھے لکھے لوگوں کے پاس تو مل جائیں گے، پر اس مزدور طبقے یا ان غریب لوگوں کا کیا جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے اس قانون کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔