ریاست مدھیہ پردیش، ضلع دھار کے صنعتی شہر پیتھم پور کے سیکٹر تین میں واقع ایک گدے بنانے والی کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی ابھی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔
آگ کی شدت اس قدر تھی کی لحاف بنانے والی دیگر دو کمپنیوں میں بھی آگ لگ گئی، کمپنیوں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پیتھم پور فائر بریگیڈ ٹیم اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
لحاف بنانے والی کمپنی کی دیگر دو کمپنیوں میں آگ پر قابو پانے کے لیے اندور سے فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم بھی طلب کی گئی تھی جو کمپنیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
لحاف بنانے والی کمپنی میں آگ کس وجہ سے لگی ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے، فی الحال کمپنیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔