ETV Bharat / city

گرو نانک دیو کی جینتی، جمعیت صدبھاؤنا منچ نے عقیدت کی چادر پیش کی - سکھ مذہب کے ماننے والے

سکھ سماج نے اپنے سب سے پہلے گرو نانک دیو کی 551ویں جینتی کو بڑے ہی تزک و احتشام سے منایا۔ جمعیت صد بھاؤنا منچ نے اس موقع کی مناسبت سے انہیں عقیدت کی چادر پیش کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Guru Nanak Gurpurab Celebration
گرو نانک دیو کی جینتی پر جمعیت صد بھاؤنا منچ نےچادر پیش کیں
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 9:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں سکھ مذہب کے ماننے والے اپنے سب سے پہلے گرو نانک دیو جی کی 551ویں جینتی کو بڑے ہی دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ ہر برس کی طرح رواں برس بھی گرو دواروں میں سکھ سماج کے لوگ بھجن - کیرتن کر انہیں یاد کر رہے ہیں۔

گرونانک دیو کے یوم پیدائش کو سکھ سماج کے لوگ پرکاش پرو کے طور پر مناتے ہیں۔گورو نانک دیو کی یوم پیدائش کے موقع پر جمعیت صد بھاؤ نہ منج نے قومی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے گرودوارہ پہنچ کر چادر پیش کیں۔ گورو نانک دیو کو سبھی مذاہب کے لوگ مانتے ہیں۔ گرونانک دیو کا ریاست مدھیہ پردیش سے گہرا تعلق رہا ہے کیونکہ گرو نانک دیو بھوپال، اجین اور برہاپور میں میں قیام کر چکے ہیں۔

گرونانک دیو کی جینتی پر جمعیت صد بھاؤنا منچ نےچادر پیش کیں

مزید پڑھیں:

بھوپال: گیس تنظیم چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

خیال رہے کہ گرو نانک دیو جی کی پیدائش شہر ننکانہ صاحب، لاہور، پنجاب موجودہ پاکستان میں ہوئی تھی۔ گرونانک دیو سکھ مت کے بانی اور دس سکھ گروؤں میں سے پہلے گرو تھے۔ ان کے یوم پیدائش کو گرو پرب کے طور پر دنیا بھر میں (ماہ کاتک) اکتوبر-نومبر میں پورے چاند کے دن، یعنی کارتک پورن ماشی کو منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.