ETV Bharat / city

کھرگون: سابق وزیر سچن یادو کے ساتھ دھوکہ دہی - رجسٹرڈ موبائل نمبر چیک نہیں کیا

مدھیہ پردیش کے سابق کابینی وزیر اور کھرگون ضلع کے کسراود سے کانگریس کے ممبر اسمبلی سچن یادو کے کھاتے سے 20 لاکھ روپے ٹرانسفر کرنے سے متعلق دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق وزیر سچن یادو کے ساتھ دھوکہ دہی
سابق وزیر سچن یادو کے ساتھ دھوکہ دہی
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 7:11 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلندر سنگھ چوہان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا سبزی منڈی برانچ کھرگون کے ڈپٹی منیجر دیپک تیواری کی شکایت پر دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے اور تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے ہولڈ کرکے ری کوری بھی کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو نامعلوم افراد نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی چیف منیجر نیہا چگولی کے واٹس ایپ پر سچن یادو کی فرم نماڑ موٹرز کے لیٹر پیڈ پر تین خطوط موصول ہوئے تھے جس میں 20 لاکھ روپے اس کے کھاتے سے 3 دیگر کھاتے میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کے بعد اس شخص نے سچن یادو کو فون کیا اور چیف منیجر محترمہ چگولی کو فون کرکے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تین خطوط کے حوالہ سے رقم منتقل کرنے کی ہدایت دی، جس پر اس نے پیش کئے گئے تینوں اکاؤنٹس میں سچن یادو کی فرم کے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے ٹرانسفر بھی کروا دیئے۔ اس دوران انہوں نے سچن یادو کی فرم کا رجسٹرڈ موبائل نمبر چیک نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: معذوروں کے لیے مشعل راہ

اس کے بعد سچن یادو کی فرم کے ملازم نے موبائل پر میسج میں مذکورہ ٹرانزکشن دیکھنے کے بعد معاملے کی تفتیش شروع کردی اور بینک اور سچن یادو کو مطلع کیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پولیس کو اس کیس کے بارے میں تقریباً تین گھنٹوں کے بعد معاملےکی اطلاع ملی، لیکن تب تک ملزم نے منتقل کیے گئے 20 لاکھ روپے کی رقم میں سے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم پے ٹی ایم کے ذریعے مختلف کھاتوں میں منتقل کردی تھی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.