بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ کسان سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اس برس ہوئی زیادہ بارش سے متاثر کسانوں کو مدھیہ پردیش سرکار کے ذریعہ معاوضہ دیے جانے میں ہو رہی تاخیر کی مخالفت میں وہ 15اکتوبر کو بھوپال میں احتجاج کریں گے۔
مدھیہ پردیش کسان سنگھ کے صدر رام بھروسے بسوتیا نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مدھیہ پردیش میں اس سال ہوئی بارش سے خریف کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔کچھ کسانوں کے پورے کھیت ہی پانی میں ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بھارتی کسان سنگھ کے زیر اہتمام ضلع اور تحصیل سطح پر لاکھوں کسانوں نے آندولن کرکے میمورینڈم دیے لیکن حکومت اور انتظامیہ نے ان پر کوئی کاروائی نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مجبور ہوکر کسان سنگھ کے ذریعے 15 اکتوبر کو بھوپال میں دھرنا دیں گے۔