ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش کے 28 اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم تیز - مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم ختم

مدھیہ پردیش کے 19 اضلاع کی 28 اسمبلی حلقوں میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ انتخابی مہم 3 نومبر کو ووٹنگ کے پیش نظر یکم نومبر کو ختم ہوگی۔

Election campaign intensifies in 28 Assembly constituencies of Madhya Pradesh
مدھیہ پردیش کے 28 اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم تیز
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 4:09 PM IST

بی جے پی کے اسٹار کمپینر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج مورینا ضلع کے کھجوری کھراڑا اور گوالیار کے کٹیشور میدان میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر وشنو دت شرما شیوپوری ضلع کے کریرا، مورینا ضلع کے سماولی اور بھنڈ ضلع کے گوہد اسمبلی حلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی جانب سے الیکشن مہم میں مصروف سابق وزیراعلی کمل ناتھ بھنڈ ضلع کے مہگاؤں اور مورینا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے علاوہ مقامی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری

کانگریس کی جانب سے اس کے علاوہ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو مسٹر کمل ناتھ کے ساتھ اور الگ سے بھی انتخابی جلسوں میں خطاب کررہے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں اب انتخابی مہم ختم ہونے میں آٹھ دن باقی بچے ہیں۔ اس لئے سبھی پارٹیاں اپنی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.